We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زینب کے والد نے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی

زینب کے والد نے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی

لاہور (یو این این) قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد نے تحفظ فراہم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کیوالد حاجی امین انصاری نے سپریم کورٹ میں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسے مجرم عمران کے اہلخانہ ہراساں کر رہے ہیں۔زینب کے والد نے استدعا کی ہے کہ زینب قتل کیس میں مجرم عمران کے سہولت کاروں سے تفتیش نہیں کی گئی ، عمران کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔خیال رہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں ملزم عمران کو 7 اے ٹی اے کے تحت سزائیں دیں ، عمران کو زینب کے ساتھ زیادتی ، قتل ، اغواء کرنے پر سزائے موت دی گئی ، بد فعلی پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، لاش کو گندگی کے ڈھیر پر پھینکنے پر عمران کو 7 سال قید جبکہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com