We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

زینب قتل کیس: مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

زینب قتل کیس: مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

لاہور(یو این این)لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف اس نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔ذرائع کیمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور نے درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت مجرم عمران کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مجرم عمران اصل مجرم نہیں، ٹرائل کورٹ نے عجلت میں فیصلہ سنایا۔وکیل کے دلائل پر جسٹس صداقت علی نے کہا کہ عدالتوں کے بروقت فیصلے پر آپ کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے، مجرم نیسزا میں کمی کی اپیل کی اور آپ بریت کی بات کررہے ہیں؟جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیئے کہ مجرم عمران کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑا گیا، 1187 افراد میں سے صرف عمران کا ڈی این اے میچ ہوا، تفتیش میں ثابت ہوچکا ہے کہ عمران ہی اصل مجرم ہے۔عدالت نے سماعت مکمل ہونے کیبعد مجرم عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پنجاب کے ضلع قصور میں کمسن زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com