We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان میں خواتین کو پہلی بار حقوق شہید بینظیر نے دئیے ، بیلم حسنین

پاکستان میں خواتین کو پہلی بار حقوق شہید بینظیر نے دئیے ، بیلم حسنین

لاہور (یو این این )پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو پہلی بار حقوق شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو نے دئے ،انہوں نے اپنے دور حکومت میں وویمن بنک ،وویمن تھانے بنائے اور خواتین کا اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا ، وہ خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر خوتین کی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح اور محترمہ بینظیر بھٹو ہمارے لئے رول ماڈل ہیں کیونکہ پاکستانی عورت نے انہیں کو دیکھ کر اپنے حقوق کی جدوجہد کرنا سیکھی جس کے نتیجہ میں آج پاکستان میں عورت اپنے حقوق سے نا صرف آشنا ہو چکی ہے بلکہ اپنے حقوق لینے کے قابل ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی معاشرے میں مساوات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اپنے منشور میں خواتین کے مسائل کو ترجیح دے رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خواتین حقوق کے لئے علم بلند کئے ہوئے ہی اور ہر سطح پر خواتین کے حقوق ور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے آواز بلند کررہے ہیں ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ومحنتی ہیں اور اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نام کمایاہے، حتیٰ کہ انتظامی اور دفاعی اداروں میں بھی خواتین کا بھرپور کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے چیئرمین کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بناکرملک وقوم کی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرکیا جاسکتاہے۔بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور فرخندہ ملک نے بھی خطاب کیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com