We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

طلباء کی مدد سے ہم کرپشن و بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ڈائریکٹر نیب

طلباء کی مدد سے ہم کرپشن و بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ڈائریکٹر نیب

لاہور(یو این این/ قیصر مغل ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور اور یونیک گروپ آف انسٹیٹیوٹس کے باہمی اشتراک سے بدعنوانی کے خلاف جہاد میں نوجوانوں کا کردار اور احتساب سب کیلئے کے عنوان پر الحمراء ہال ۔1میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر شعبہ آگاہی و تدارک نیب لاہور ،سید محمد حسنین نے بطور مہمان خصوصی سیمینار میں شرکت کی جبکہ سینکڑوں طلباء و طالبات کے علاوہ مختلف حلقہء فکر سے احباب بھی سیمینار کا حصہ تھے۔سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ بعد ازاں طلباء نے موضوع سیمینار پر تقاریر کرتے ہوئے حاضرین کو بدعنوانی کی لعنت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے اور معاشرے میں اسکی حوصلہ شکنی کے موضوع پر دھواں دار تقاریر کیں۔شرکاء سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر نیب سید محمد حسنین کا کہنا تھا کہ طلباء کی مدد سے ہم کرپشن و بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ چیئر مین و ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات کیمطابق نیب تمام بڑے ایجوکیشنل گروپس کے تعاون سے انسداد بدعنوانی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیب کے وجود میں آنے کے بعد تمام سرکاری اداروں میں ماضی کیطرح سر عام کرپشن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، انکا مزید کہنا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے آج تک تقریبا289ارب روپے وصول کرتے ہوئے متاثرین و حکومتی خزانے میں واپس جمع کروائے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے منسلک ہے اوربدعنوانی کے خلاف آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیب قانون کے تحت انسداد بدعنوانی کیلئے دیگر اداروں کا تعاون حاصل کیا جاتا ہے جن میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیوں کا قیام بھی شامل ہے۔بدعنوانی کے موضوع پر یونیک گروپ کے طلباء کیجانب سے مختصر ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں کرپٹ عناصر کو اپنے منتقی انجام تک پہنچتے ہوئے دکھایا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے تعلیمی اداروں کے تعاون سے بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے اقدامات کو سراہا اور یونیک گروپ کیجانب سے اس ضمن میں مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر نیب محمد حسنین نے میڈیا کے نمائندگان کو تعارفی شیلڈ سے نوازا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com