We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

انتظار قتل کیس: عینی شاہد مدیحہ کیانی نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

انتظار قتل کیس: عینی شاہد مدیحہ کیانی نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی (یو این این) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 13 جنوری کو پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے واقعے کی عینی شاہد مدیحہ کیانی نے اپنا وڈیو بیان جاری کر دیا۔ مدیحہ کیانی نے انتظار احمد کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔تفصیلات کیمطابق، کراچی میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کے واقعہ میں نیا موڑ آگیا۔ مدیحہ کیانی نے کہا کہ جب انتظار کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی وہ اس وقت گاڑی میں ہی تھیں، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے ، فائرنگ کرنے والے شخص کی موچھیں تھیں جس کی وہ نشاندہی کر چکی ہیں۔ مدیحہ کیانی نے پولیس کو ماہ رخ اور سلیمان نامی شخص سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا اور کہا واقعے میں اثرو رسوخ رکھنے والے افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ انتظار اکثر کہتا تھا کہ اس کی گاڑی کا تعاقب کیا جاتا ہے۔مدیحہ کیانی کا مزید کہنا تھا کہ شرمندگی اور جان کا خطرہ سمجھ کر وہ منظر عام پرنہیں آنا چاہتی تھیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں سکیورٹی فراہم کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com