We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورت حال باعث تشویش ہے ،اقوام متحدہ

لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورت حال باعث تشویش ہے ،اقوام متحدہ

نیویارک (یو این این) ہند۔پاک کی سرحدی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹیریس نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط کا مظاہرہ کریں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی طور پر مذاکرات کریں انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں دونوں ملک انتہائی ضبط سے کام لیں دونوں ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئے ۔ انٹونیو گیوٹیریس نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پاکستانی اور ہندوستانی شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے اپنے پیغام میں مقتولین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے اور شہریوں کی حفاظت کو یقنی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com