We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

برطانیہ : وزیراعظم ٹریزا مے کی حجاب کے ساتھ مسلم ایونٹ میں شرکت

برطانیہ : وزیراعظم ٹریزا مے کی حجاب کے ساتھ مسلم ایونٹ میں شرکت

لندن (یو این این )برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے اتوار کے روز مسلم کمیونٹی کے ایونٹ "میری مسجد کا دورہ کریں” میں شرکت کی۔ برطانیہ میں 2015ء4 سے ہر سال منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد بین المذاہب مکالمے کو مضبوط بنانا ہے۔ ایونٹ کی منتظم برٹش مسلم کونسل نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم ٹریزا مے کی حجاب میں تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع کاؤنٹی برکشائر کی میڈن ہیڈ مسجد میں خطاب کر رہی ہیں۔ ٹریزا مے نے اپنے مسجد کے دورے کے بارے میں کہا کہ "یہ اسلام کا تعارف حاصل کرنے کے لیے ایک قیمتی موقع ہے اور اس بات کی یقین دہانی کے لیے کہ یہ سلامتی کا مذہب ہے”۔ مذکورہ ایونٹ میں برطانیہ کی متعدد نمایاں سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں لندن کے میئر صادق خان اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن شامل ہیں۔ اس ایونٹ کے سلسلے میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 200 سے زیادہ مساجد نے ملک میں رہنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ ادھر مسلم برٹش کونسل کے سکریٹری جنرل ہارون خان نے ایونٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ایونٹ کے تحت برطانیہ میں سب سے زیادہ مساجد نے لوگوں کے لیے اپنے دروازوں کو کھولا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com