We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں ردوبدل کروانے کی کوششیں

ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں ردوبدل کروانے کی کوششیں

لاہور(یو این این/حماد سید) اربوں کی زمینیں پیرا گون سٹی میں سرمایہ کہاں سے آیا وفاقی وزیر ریلوے اور ان کے بھائی کے خلاف ثبوت سامنے آنے لگے ،احد چیمہ کی بیوی اور دیگر افراد کے نام بھی شامل کر لئے گئے ،نیب نے بڑی کاروائی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں وفاقی وزیر ریلوے کے لئے نوٹسز تیار ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف کاروائی کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف حاصل شدہ معلومات پر کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں ردوبدل کروانے کی کوششیں بھی سامنے آنے لگی ہیں تاہم نیب کی جانب سے بر وقت کاروائی کی جارہی ہے اور ریکارڈ کو سیل کر دیا گیا ہے دوسری جانب آشیانہ ہاؤسنگ سیکم میں فراڈ کی تفصیلات کو تاحال پوشیدہ رکھا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سیکم میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لایا جاسکا اس کے برعکس چیر مین ایل ڈی اے کے خلاف بڑے ثبوت سامنے آئے ہیں جس میں ان کے رشتہ داروں کے نام پر پہلے زمینیں خریدنے اور اس کے بعد سرکار کو فروخت کرنا بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی ویر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کا نام بھی اب سامنے آرہا ہے اور ان کے خلاف بھی زمینوں کی خرید و فروخت کے حولے سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق پیرا گون ہاؤسنگ سوسائیٹی اور آشیانہ ہاؤنسگ سکیم میں 4ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف کیا جارہا ہے جس میں کئی غریب افراد کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر کے ان کو اونے پونے داموں خرید لیا گیا ہے جبکہ سرکاری زمینوں پر بھی قبضہ کر کے جعلی رجسٹریوں کے ذرائعے ان کو فروخت کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اسی ہفتہ میں نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کو پیر اگون ہاؤسنگ سوسائیٹی کیس میں طلب کر لیا جائے گا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com