We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ٹرمپ کے داماد کی سکیورٹی کلیئرنس کے درجے میں کمی

ٹرمپ کے داماد کی سکیورٹی کلیئرنس کے درجے میں کمی

واشنگٹن (یو این این)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی وائٹ ہا ؤس کی سکیورٹی کلیئرنس کا درجہ گھٹا دیا گیا ہے۔کشنر صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں اور انھیں ٹاپ سیکرٹ سکیورٹی بریفنگز دی جا رہی تھیں۔ تاہم ان کے اب تک پاس عبوری کلیئرنس تھی کیوں کہ ان کے پس منظر کی چھان بین ابھی جاری تھی۔اب انھیں ٹاپ سیکرٹ سکیورٹی بریفنگز نہیں د ی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق37 سالہ کشنر صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے خاوند ہیں اور انھیں صدر کو روزانہ پیش کی جانے والی خفیہ رپورٹس تک رسائی حاصل تھی۔اس فیصلے کی تصدیق کشنر کے وکیل نے امریکی آن لائن اخبار پولیٹیکو سے کی۔ اس کے علاوہ دو عہدے داروں نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بھی یہی اطلاع دی ہے۔پولیٹیکو نے کہا ہے کہ کشنر کو جمعے کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ پولیٹیکو نے کشنر کے وکیل ایب لوویل کے حوالے سے بتایا کہ اس سے ‘کشنر کو صدر کی طرف سے سونپے جانے والی اہم ذمہ داریوں پر روبہ عمل ہونے کی صلاحیت پر فرق نہیں پڑے گا۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس خفیہ معلومات تک رسائی کو زیادہ سخت بنا رہا ہے۔ٹرمپ کے چیف آف سٹاف جنرل جان کیلی نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں جنھیں ٹاپ سیکرٹ بریفنگ تک رسائی حاصل ہے۔صدر ٹرمپ نے سیاسی ناتجربہ کاری کے باوجود جیرڈ کشنر کو وائٹ ہاس کے مشیر کے طور پر وسیع ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں۔ان کے فرائض میں مشرقِ وسطی میں قیامِ امن اور میکسیکو کے ساتھ تعلقات شامل ہیں۔تاہم انھیں مستقل سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وائٹ ہاؤس میں کام شروع کرنے کے بعد جب انھیں سکیورٹی چھان بین کا سوالنامہ پر کرنے کو کہا گیا تو انھیں نے کئی خانے خالی چھوڑ دیئے تھے، جس کے بعد انھیں یہ فارم دوبارہ پر کرنے کو کہا گیا۔گذشتہ اکتوبر میں پس منظر کی چھان بین کرنے والے ادارے نے کانگریس کو بتایا تھا کہ اس نے کبھی کسی اور سکیورٹی کلیئرنس فارم میں اتنی غلطیاں نہیں دیکھیں۔پچھلے ہفتے وزارتِ انصاف کے ایک عہدے دار نے وائٹ ہاؤس سے کہا تھا کہ ان کی تفتیش کے نتیجے میں کشنر کی کلیئرنس مزید تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ بات راڈ روزنسٹین نے کہی تھی جو ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان تعلقات کی چھان بین کر رہے ہیں۔دو ہفتے قبل نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے کہا تھا کہ جن صدارتی مشیروں کے پاس عبوری کلیئرنس ہے ان کی خفیہ معلومات تک رسائی محدود کر دینی چاہیے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com