We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ملک میں جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں: وزیراعظم

ملک میں جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(یو این این) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہیکہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملک میں جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جب کہ اعجاز الحق نے وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، جمہوریت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، ملک کو صرف جمہوریت کے ذریعے ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے، پارٹی اس صورتحال سے بھی سرخرو ہو کرنکلے گی اور یہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com