We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

خطے میں ایرانی سرگرمیوں اور بیلسٹک میزائل پر تشویش ہیں: فرانس

خطے میں ایرانی سرگرمیوں اور بیلسٹک میزائل پر تشویش ہیں: فرانس

پیرس (یو این این ) فرانسیسی وزارت خارجہ نے عرب خطے میں ایران کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں اور بیلسٹک میزائیلوں کی بڑھوتری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں ایرانی سرگرمیاں تشویش کا باعث ہیں۔ بیان میں ایرانی سرگرمیوں سے شام اور یمن میں ایران کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی حکومت بنے ایران کے متنازع جوہری پرگرام پر طے پائے بین الاقوامی معاہدے کی پاسداری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پیرس دیگر یورپی ملکوں کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے کو نافذ کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے کو ختم کرنے کے لیے دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرکے تہران کو اپنے میزائل پروگرام کو جاری رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں تخریبی سرگرمیوں کو تحفظ دیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com