We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایران میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کا اظہار تشویش

ایران میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن (یو این این ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس ہفتے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں ایران میں حقوقِ انسانی کی صورت حال پر خصوصی مندوب کی پیش کردہ رپورٹ کو زیر بحث لایا گیا۔ایک اخباری بیان میں، ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کی پریس سے متعلق تفصیلی رپورٹ میں صحافیوں کو درپیش انتہائی پریشان کن صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی مندوب کو امتیازی گرفتاریوں، حراست میں لیے جانے اور صحافیوں، ذرائع ابلاغ کے کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیے جانے کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں، جس میں انٹرویو لینے اور رپورٹیں ترتیب دینے کے کام کے دوران ہدف بنائے جانے کے واقعات شامل ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی مندوب کی رپورٹ کے حوالے سے ہماری توجہ اس بات پر مبذول کرائی گئی ہیکہ ہراساں کرنے، امتیازی حراست میں لینے، سفر کی پابندیاں اور خفیہ اداروں کے اہل کاروں کی جانب سے کچھ افراد اور ان کے اہل خانہ کی نگرانی کی جاتی ہے، جن کا قصور یہ ہے کہ وہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی فارسی سروس کے لیے کام کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی ایک عدالت نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عملے کے 152 ارکان، سابق ملازمین اور صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں کوئی مالی لین دین نہیں کر سکتے، جس ضمن میں قومی سلامتی کے خلاف سازش کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات قابل قبول نہیں ہیں۔نوئرٹ نے کہا ہے کہ امریکہ حکومتِ ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کے تقاضے کو پورا کیا جائے، جس میں اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے، جس میں صحافت سے وابستہ کارکنان شامل ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com