We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بے گناہ انسانیت کو ذبح کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امام حرم کعبہ

بے گناہ انسانیت کو ذبح کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امام حرم کعبہ

لاہور (یو این این )اسلام محبت ، احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے ، بے گناہ انسانیت کو ذبح کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پاکستان کی فوج اور قوم کی فرقہ وارانہ تشدد ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد قابل ستائش ہے ، مسلم امہ کی وحدت ہی مسائل کا حل ہے، پاکستان علماء کونسل کا عالم اسلام کے مسائل پر مؤقف قابل ستائش اور عالم اسلام کے جذبات کی ترجمانی ہے ، یہ بات امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے پاکستان علماء کونسل کی طرف سے دئیے جانے والے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے امام حرم کعبہ کو پاکستان علماء کونسل کی اعزازی رکنیت پیش کی ، امام حرم کعبہ الشیخ صالح آل طالب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اخوت ، محبت اور ایمان کے رشتے ہیں ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت کوئی قوت ختم نہیں کر سکتی ، پاکستان نے امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی فوج اور قوم پر امت مسلمہ کو فخر ہے، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے والے امت مسلمہ کے دوست نہیں ہو سکتے ، انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین امت کی وحدت کا مرکز ہیں اور سعودی عرب کی قیادت خدام الحرمین کہلانے پر فخر محسوس کرتی ہے ، امت کو تقسیم کرنے اور امت میں اختلاف پیدا کرنے کیلئے افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ، ان افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے ، افواہیں اور بے بنیاد باتیں بنانے والے امت کے دوست نہیں، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد ارض الحرمین الشریفین کا سپاہی ہے اور ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہر ہر لمحہ سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے سرپرست جان لیں کہ ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے پوری امت مسلمہ متحد ہے ، اور اگر کوئی قوت ارض الحرمین الشریفین کے امن سے کھیلنے کی کوشش کرے گی تو انہیں پوری امت مسلمہ کے ہر ہر فرد کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مستقبل میں بھی سعودی عرب کی قیادت اور علماء کے ساتھ مل کر ملت اسلامیہ کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت سے نکالنے کیلئے کوششوں کو جاری رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایران سمیت حوثی باغیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں اور ممالک کو باز آ نا چاہیے ، ان کی ارض الحرمین الشریفین سعودی عرب کے امن سے کھیلنے کی کوششیں امت مسلمہ ناکام بنائے گی ، داعش جیسے فتنے امت مسلمہ کو کمزور کرنے کیلئے بنائے جاتے ہیں ، کل بھی سعودی عرب کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر استاد نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روز وشب رشتے مضبوط ہو رہے ہیں اور امام حرم کے دورے سے جو محبت اور عقیدت ملی ہے اس کا کوئی متبادل نہیں، اس موقع پر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر حضرت مولانا ڈاکٹر سعید عنایت اللہ ، مولانا حاجی محمد طیب ، مولانا اسعد زکریا ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا زبیر عابد ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، حمزہ طاہر الحسن ، مفتی عمر فاروق نے بھی خطاب کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com