We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

افغان مسئلے کا تصفیہ مذاکرات ہی کے ذریعے ممکن ہے،امریکہ

افغان مسئلے کا تصفیہ مذاکرات ہی کے ذریعے ممکن ہے،امریکہ

واشنگٹن(یو این این) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان افغان قیادت میں ہونے والے مذاکرات پر تیار نہیں تاہم امید ہے کہ جلد طالبان اس پر رضامند ہوں گے ،کسی بھی امن بات چیت کیلئے لازم ہے کہ یہ افغان سربراہی اور قیادت میں ہو۔ بد قسمتی سے فی الحال، ایسا نہیں لگتا کہ طالبان مل بیٹھ کر امن بات چیت‘‘ کو تسلیم کرنے پر تیار ہیں۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکہ ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے یہی ہماری پالیسی رہی ہے‘‘، اور یہ کہ ’’بدقسمتی سے اس مرحلے پر طالبان امن بات چیت کے لیے مل بیٹھ کر گفتگو پر تیار نہیں لگتے نوئرٹ نے واضح طور پر کہا کہ ’’افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ بی الآخر یہ سیاسی حل ہوگا۔ اور یہ اسی وقت ہوگا جب طالبان مل بیٹھیں اور بات چیت کریں۔ یہی بہترین طریقہ ہے جس سے افغانستان میں امن آئے گا‘‘۔بدھ کے روز کابل میں شروع ہونے والی بین الاقوامی افغان امن کانفرنس کے بارے میں، بریفنگ کے آغاز پر اپنے کلمات میں، ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اجلاس میں امن، سلامتی اور آپسی روابط سے متعلق موضوعات پر کھل کر بات کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ترجمان نے کہا کہ امن کے حصول کے حوالے سے یہ افغان قیادت کی ایک قابل ستائش کاوش ہے، جس کے نتیجے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی۔ہیدر نوئرٹ نے افغان عوام کی قوت برداشت اور عزم کو سراہا، جنھوں نے طویل مدت سے متعدد مہلک حملوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔کشمیر سے متعلق ایک سوال پر، ترجمان نے کہا کہ ’’ضرورت اس بات کی ہے دونوں فریق مل بیٹھیں اور بات چیت کریں

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com