We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عوام نے دھونس، دھاندلی اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

عوام نے دھونس، دھاندلی اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

لاہور(یو این این) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر یاسر ظفر سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی پی 30 میں فتح مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے دھونس، دھاندلی اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا، کیونکہ عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد عام انتخابات بھی اکثریت سیجیتیں گے اور دوبارہ برسراقدار آکر مزید میگا پراجیکٹ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی متوازن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے اور عوام کیفلاح و بہبود کے ایجنڈیکو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے پوری دنیا حیران ہے اور پنجاب حکومت کی عوامی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو مختلف شعبہ ہائیزندگی میں دوسرے صوبوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ ہماری حکومت کی شفافیت اور معیار کو ملکی اور غیرملکی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہے، شیر کا نشان چھین کر بھی (ن) لیگ کی فتح کو نہ روکا جاسکا۔ پی پی 30 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پی پی 30 سرگودھا میں (ن) لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی پر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیرو مبارک ہو، جماعت اور شیر کا نشان چھین کر بھی (ن) لیگ ن کی فتح کو نہ روکاجاسکا۔ واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا۔ پی پی 30 سرگودھا میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 912 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 98 ہزار 136 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 776 ہے۔ 137 پولنگ اسٹیشن پر 386 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، جبکہ امن وامان کے لئے فوج کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا، تاہم کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو نے پولنگ اسٹ?شن 99 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں بھی دیکھنے میں آئیں۔ پولنگ اسٹیشن 132 میں سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص جدید اسلحہ سمیت داخل ہوا، جسے کسی نے بھی نہ روکا، جبکہ ڈی پی او سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلحہ بردار شخص سرکاری اہلکار تھا، تاہم سادہ کپڑوں میں اسلحہ لانے کی انکوائری کی جائے گی۔ گورنمنٹ اسلامیہ ماڈل اسکول کوٹ مومن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 124 ،125 اور 132 میں بیلٹ باکس کے قریب موجود عملہ پابندی کے باوجود آزادانہ موبائل فون کا استعمال کرتا رہا۔ بعض پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پی پی 30 سرگودھا کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر سندھو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com