We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پولیس قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی ، سابق آئی جی کی اہلیہ کا الزام

پولیس قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی ، سابق آئی جی کی اہلیہ کا الزام

فراڈیہ وحید اصغر احد چیمہ ، صائمہ احد چیمہ اور ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کا فرنٹ میں ہے ، انصاف نہیں مل رہا
پلاٹ خریدنے کیلئے 36 ہزار پونڈ ہتھیا لئے اسرارا حمد،چیف جسٹس ، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سے کارروائی کی اپیل
لاہور (یو این این ) سابق آئی جی پنجاب و سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے چوہدری منظور کی اہلیہ ثنا ء منظور نے کہا ہے کہ ایک فراڈیے شخص وحید اصغر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کی پاداش میں مجھ پر دو بار قاتلانہ حملہ ہوا لیکن اعلیٰ پولیس افسران و بیوروکریٹس کی سرپرستی کے باعث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا اور انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر اعلان کیا کہ مجھے موجودہ سسٹم میں انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں لہذٰا میں قاتلانہ حملہ کی انوسٹی گیشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتی ہوں اور اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یا میرے گھر والوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن ، نیب میں گرفتار احد چیمہ اور اس کی بیوی صائمہ احد چیمہ پر عائد ہو گی ۔گزشتہ روز لااہور پریس کلب میں اپنے بھائی اسرار احمد اور رینالہ خورد کے رہائشی ساجد حسین اور اپنے وکیل سلیم چوہدری ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ثنا ء منظور نے کہا کہ میرے خاوند کو ان کی بہترین خدمات کے صلہ میں اس وقت کی حکومت نے ستارہ امتیاز دینے کیلئے بلایا لیکن انہوں نے انکار کر دیا کہ وہ اپنے ملک و قوم کی خدمت کسی معاوضے یا انعام کے لالچ میں نہیں کر رہے لیکن آج ان پر اور ان کے اہلخانہ پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں اور پولیس کے ہی اعلیٰ افسران ملزم کے سرپرست بن گئے ہیں جو انتہائی شرمناک بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وحید اصغر نامی شخص جو محکمہ آبپاشی میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر نیب نے پکڑا تھا اور پلی بارگین کر کے باہر آیا معصوم شہریو ں کو فراڈ اور دھوکہ دہی سے ان کی جمع پونجی سے محروم کر رہا ہے ، یہ شخص اربوں روپے کی کرپشن میں گرفتار احد چیمہ اور اس کی بیوی صائمہ احد چیمہ کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے ، میں جب اس کے فراد کے خلاف آواز اٹھائی تو میرے خلاف ہو گیا اور مجھ پر دو بار قاتلانہ حملہ کیا ، مقدمات درج ہونے کے باووجود پولیس اسے گرفتار نہیں کر رہی اور نہ ہی ہمیں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔اس موقعہ پربرطانوی شہری اسرار احمد نے کہا کہ وحید صغر نے ڈیفنس میں پلاٹ خریدنے کر دینے کیلئے 36 ہزار پونڈ 2004 میں لئے لیکن آج تک پلاٹ ملا نہ ہی پیسے واپس کئے اور مطالبے پر ڈرا دھمکا کر پاکستان نہ آنے دیا ، لیکن اب عزیزواقارب کے دباؤ پر پاکستان آ کر انصاف کیلئے دربدر ہو رہا ہوں ۔ رینالہ خورد کے رہاشئی ساجد ھسین نے بتایا کہ وحیداصغر نے اس کے ساتھ بھی اراضی کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے جس کے مقدمات بھی درج ہیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔ متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان ، آرمی چیف ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے انصاف فراہم کرنے ، ملزم کو گرفتار کر کے رقوم واپس دلانے اور جان کا تحفظ فراہم کرنے کی اپیل ہے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com