We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مسلم لیگ نواز دنیا کے بڑی ابھرتی جماعت ہے ،مریم نواز کا کوٹلہ جلسے سے خطاب

مسلم لیگ نواز دنیا کے بڑی ابھرتی جماعت ہے ،مریم نواز کا کوٹلہ جلسے سے خطاب

گجرات(یو این این) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) گجرات میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے جس سے مریم نواز خطاب کر رہی ہیں۔گجرات کے کوٹلہ عرب علی خان اسٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تاریخ رقم کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ارکان اسمبلی نے کوئی دباؤ نہیں لیا اور نا نواز شریف کا ساتھ چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے پارٹی کا نام چھن جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، ایک عدالت سے نواز شریف کے خلاف فیصلے آتے ہیں اور ایک عوامی عدالت ہے جو نواز شریف کے حق میں فیصلے دے رہی ہے۔جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں کئی خیرمقدمی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے درج ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر پارٹی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ جلسہ گاہ میں 30 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com