We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا،یورپی یونین

فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا،یورپی یونین

مقبوضہ بیت المقدس (یو این این)یورپی یونین نے باور کرایا ہے کہ اس کی طرف سے فلسطینی مملکت کو اجتماعی طورپر تسلیم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فلسطینی یورپی یونین کے شعبہ اطلاعات کے ایک عہدیدار شادی عثمان نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنیکا فیصلہ خود مختارانہ اقدام ہوگا۔ یونین کا ہرملک علیحدہ اپنے اپنے طور پر فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا مجاز ہے۔شادی عثمان نے قدس پریس کو بتایا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا اجتماعی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔تاہم انہوں نے فلسطینی حکام اور یورپی یونین کے ہائی کمیشن کے درمیان جاری مذاکرات کی تردید نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے انفرادی طورپر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے تاہم یورپی یونین کی طرف سے متفقہ طور پر فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔شادی عثمان نے کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف یورپی یونین متحد ہے۔ یورپی یونین نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے اور نہ ہی ایسا کرے گا۔خیال رہے کہ یورپی یونین میں فلسطینی سفیر عبدالرحیم الفرا نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد فلسطینی مملکت کو اجتماعی یا انفرادی طور پرتسلیم کرنا ہے۔گزشتہ روز فلسطینی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے یورپی یونین کے بعض ممالک تیارہیں۔ الفرار نے کہا کہ صہیونی ریاست نے یورپی یونین میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جب کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com