We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

مسلم لیگ نے اپنے دور میں40ہزار خواتین کو نمائندگی دی گئی،خدیجہ فاروقی

مسلم لیگ نے اپنے دور میں40ہزار خواتین کو نمائندگی دی گئی،خدیجہ فاروقی

لاہور (یو این این )پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی ،جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مسلم لیگ قائداعظم نے پہلی بار پاکستان میں خواتین کو سیاست میں بھر پور شرکت کا موقع دیا پہلی بار40ہزار کے قریب خواتین کونسلرز ،قومی ،صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں نمائندگی دی ۔پارٹی کو اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو خواتین کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی دینگے ان خیالات کا اظہار خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب کنول نسیم ،جوائنٹ سیکرٹری پنجاب تمکین آفتاب ، صدر لاہور آمنہ الفت، سینئر نائب صدر رضیہ سلطانہ ،سینئر نائب صدر لاہور زیبا احسان ، سابق رکن صوبائی اسمبلی شازیہ چاند،سینئر نائب صدر تبسم ناز،سمعیہ طارق ، جنت فریدہ، ،ثمرین تاج،ثناء رزاق، وحیدہ بٹ، صبیحہ ،ردہ سلیم، نازیہ ،کلثوم، ثناء، و دیگر خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں۔خواتین مقررین نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں خواتین نے کردار ادا کیا آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے ۔مائیں بہنیں اور بیٹیاں وہ اپنے گھر میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ دنیا تبدیل ہورہی ہے اب ہمیں ساس اور بہو کے جھگڑوں سے نکل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا ۔تعلیم یافتہ خواتین پاکستان کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ہر شعبہ ہائے زندگی صحافت، وکلاء ، ڈاکٹر، بزنس، انجینئر میں احسن طریقے سے اپنی خوبیوں کو بروئے کار لارہی ہیں انہوں نے کہا کہ آج کی عورت کو کمزور نہ سمجھا جائے ۔مسلم لیگ کی حکومت برسراقتدار آکر خواتین کی ترقی کا سفر وہاں سے ہی شروع ہوگا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com