We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور کی سیشن کورٹ پھر میدان جنگ بن گئی، دو گروپوں میں لڑائی

لاہور کی سیشن کورٹ پھر میدان جنگ بن گئی، دو گروپوں میں لڑائی

لاہور (یو این این) لاہور کی سیشن کورٹ میں پھر جھگڑا، مدعی پارٹی نے ملزم کو احاطہ عدالت میں پکڑ لیا اورخوب درگت بنائی۔لاہور میں سیشن کورٹ کا احاطہ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ پیشی پر آئے ارشد نامی ملزم کو مدعیوں نے احاطہ عدالت میں خوب درگت بنا ڈالی۔ مدعی پارٹی کے سرعام تشدد کے دوران سکیورٹی اہلکار کہیں نظر نہ آئے۔ وکلا نے ہی بھاگ کر دونوں پارٹیوں کو چھڑایا۔ ملزم ارشد کے خلاف تھانہ جنوبی چھاونی میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج تھا جو اپنی درخواست ضمانت لیکر عدالت پہنچا تھا۔ سیشن کورٹ کے پولیس اہلکار دونوں پارٹیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔خیال رہے کچھ روز قبل بھی سیشن کورٹ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے 2 وکلاء4 جاں بحق ہو گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمن کی عدالت کے باہر دو وکلا زمین کے تنازع پر آپس میں الجھ پڑے۔ کاشف راجپوت نامی وکیل نے فائرنگ کر کے ساتھی وکیل رانا ندیم ایڈووکیٹ کی جان لے لی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا وکیل بھی جاں بحق ہوگیا۔ قاتل اور مقتول دونوں وکلا آپس میں رشتے دار تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com