We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تھانہ ستو کتلہ کے علاقہ میں گھرمیں آگ لگنے سے میاں بیوی اپنے دونوں بچوں سمیت جھلس کر ہلاک

تھانہ ستو کتلہ کے علاقہ میں گھرمیں آگ لگنے سے میاں بیوی اپنے دونوں بچوں سمیت جھلس کر ہلاک

لاہور(یو این این ) تھانہ ستو کتلہ کے علاقہ میں سرونٹ گھر کی چھت پر واقع سرونٹ کورٹر میں آگ لگنے سے کمرے میں موجود میاں بیوی اپنے دونوں بچوں سمیت جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستو کتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاؤن نزد اتوار بازارکے قریب واقع گھر 17 j2میں رات ساڑھے نو بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کورٹر جس میں ایک کمرہ اور سٹور تھا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کمرے میں موجود 35سالہ سرفراز اس کی 30سالہ بیوی صباء کو کمرے میں اپنے بچوں 5سالہ بیٹی آمنہ اور کمسن بیٹے شیرو کمرے میں ہی پھنس گئے اور کمرے سے نکل نہ سکے اہل علاقہ نے آگ کے شعلوں اور شور کی آواز سن کر آگ بھجانے کی کوشش کی مگر کمرے میں موجود چاروں افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاق ہو گئے ،اطلاع کے باوجود 10بجے کے قریب پہنچی تب تک اہل علاقہ آگ بھجا چکے تھے اور مرنے والوں کی لاشیں باہر نکلا چکے تھے ۔پولیس نے تمام افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے پہنچا دیں اور گھر کے مالک شاہد کو حراست میں لے لیا ہے ،ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com