We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

روس سے ایس ۔400 میزائل دفاعی نظام کی ڈیل حتمی مراحل میں ہے: سعودی سفیر

روس سے ایس ۔400 میزائل دفاعی نظام کی ڈیل حتمی مراحل میں ہے: سعودی سفیر

ماسکو (یو این این ) ماسکو میں متعیّن سعودی سفیر راعد بن خالد قرملی نے کہا ہے کہ روس سے ایس ۔400 میزائل دفاعی نظام کی سعودی عرب کو ترسیل کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ روس کی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایس ۔400 میزائل دفاعی نظام اور اس کی ٹیکنالوجی کی سعودی مملکت کو منتقلی کے لیے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ صدر ولادی میر پوتین کے مشیر برائے فنی تعاون ولادی میر کوزن کے روسی اخبارکو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایس ۔400 نظام سعودی عرب بھیجنے کے بارے میں دستاویزات پر دونوں فریقوں نے دستخط کر دیے ہیں اور اس ضمن میں تمام معیارات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پانچ اکتوبر 2017ء کو روس کے فوجی اور فنی تعاون سے متعلق ایک سرکاری ادارے کی ترجمان ماریا وروبیوفا نے سعودی عرب کے ساتھ ایس 400 نظام کی فروخت کا معاہدہ طے پانے کی اطلاع دی تھی۔ یہ روس کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا جدید ترین طیارہ شکن میزائل نظام ہے۔ روس اور سعودی عرب کے درمیان تب شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کے موقع پر ٹینک شکن راکٹ نظام کورنیٹ۔ ای ایم ، راکٹ لانچر نظام ٹی او ایس ۔ 1اے ، خودکار گرینیڈ لانچر اے جی ایس ۔ 30 اور کلاشنکوف اے کے ۔103 رائفلوں کی خریداری کے بھی سمجھوتے طے پائے تھے۔ سعودی عرب گذشتہ کئی دہائیوں سے سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا قریبی اتحادی چلا آرہا ہے لیکن اس کے روس کے ساتھ ان دفاعی معاہدوں اور مختلف النوع اسلحے کی خریداری کے لیے سمجھوتوں کے بعد سے واشنگٹن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ان سمجھوتوں کی اطلاع کے چند روز بعد ہی امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ محکمہ خارجہ نے میزائل شکن دفاعی نظام تھاڈ کی سعودی عرب کو فروخت کے لیے منظوری دے دی ہے۔اس کی لاگت کا تخمینہ پندرہ ارب ڈالرز لگایا گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com