We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(یو این این) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کی جانب سے گزشتہ روز جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ رخواست گزار پاکستان کے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے اور کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔دانیال عزیز نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ دیا گیا شو کاز نوٹس واپس لے۔سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت دانیال عزیز کے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے بیان سے متعلق شائع ہونے والی خبرغلط ہے، اس دن شائع ہونے والی دیگر رپورٹس بھی مختلف ہیں۔علی رضا ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کے مؤکل عدالت کا انتہائی احترام کرتے ہیں، ان کے کمنٹس جعلی ہیں اور اس حوالے سے خبر اور پریس کانفرنس میں فرق واضح ہے۔اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہے۔عدالت نے دانیال عزیز کے وکیل کے دلائل پر کہا کہ دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں، ان پر توہین عدالت کا مقدمہ بنتا ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے مختصر فیصلہ لکھواتے ہوئے کہا کہ عدالت یہ کارروائی ختم کرنا نہیں چاہتی، اگلا مرحلہ فرد جرم کا ہے اور 13 مارچ کو دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com