We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چیف جسٹس نے تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(یو این این) چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی تشہیری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی تشہیری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسی مہم ٹیکس پیئر کے پیسے پر بڑا خرچ ہے۔دواوں کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کیدوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اسپتالوں میں دوائیں نہیں مل رہیں، قومی خزانے سے اشتہارات دیئے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے تمام صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور چیف سیکریٹری سے تشہیری مہم پر رپورٹ طلب کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ اشتہاری مہم قبل از انتخابات دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ذاتی تشہیر کے لیے قوم کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے، جرات پیدا کریں، تشہیر کرنی ہے تو اپنے پیسوں سے کریں۔ چیف جسٹس پاکستان نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے اشتہاری مہم کیس کی سماعت 12 مارچ کے لیے مقرر کردی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com