We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

چیف جسٹس کا سروسز اور کارڈیالوجہ ہسپتالوں کا دورہ ، مریض روپڑے ، شکایات کے انبار

چیف جسٹس کا سروسز اور کارڈیالوجہ ہسپتالوں کا دورہ ، مریض روپڑے ، شکایات کے انبار

لاہور(یو این این )چیف جسٹس آف پاکستان مسٹڑ جسٹس میاں ثاقب نثار عدالتی کاروائی ختم کرتے ہی اچانک دورے پر سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جا پہنچے،،مریض چیف جسٹس کے سامنے روپڑے اور شکایات کے انبار لگا دئیے،،چیف جسٹس وہیل چئیرز پر مریضوں کا علاج کرنے پر سیکرٹری صحت اور سی ای او پی آئی سی پر برس پڑے۔چیف جسٹس پاکستان میاں جسٹس ثاقب نثارسپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے عدالتی کاروائی ختم کرتے ہی سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی جا پہنچے۔چیف جسٹس نے ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور اپنے سٹاف کو تمام ریکارڈ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔بروقت علاج نہ ہونے پر ایک خاتون چیف جسٹس کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو دی اور پاؤں میں گر گئی جس پر چیف جسٹس نے موقع پر احکامات صادر کئے چیف جسٹس نے ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور مریضوں سے مسائل دریافت کئے۔سروسز ہسپتال کے دورہ ختم کرتے ہی چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جا پہنچے چیف جسٹس نے وہیل چئیرز پر ڈرپیں لگا کر مریضوں کا علاج کرنے پرسیکرٹری صحت ،سی ای اواور ایم ایس پی آئی سی پر سخت اظہار برہمی کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا کس کی ذمہ داری ہے۔سی ای اونے چیف جسٹس کو بتایا کہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔لاہور میں اسی طرح کے دل کے تین اور ہسپتال ہوں تو مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔پی آئی سی کے دورہ کے دوران مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔چیف جسٹس نے شکائت کرنے والے مریضوں کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ایک پچھتر سالہ بزرگ چیف جسٹس کے پاس آیا اور روتے ہوئے کہا کہ وہ بے روزگار ہیں بہت بے بس ہوں۔چیف جسٹس نے بزرگ شہری کو دلاسہ دیا اورکہا کہ آئندہ ہفتے ان کی نوکری سے متعلق کچھ کرتے ہیں۔چیف جسٹس کی آمد کا سنتے ہی ینگ ڈاکٹرز اور مریضوں کے اہل خانہ نے’’ چیف تیرے جاں نثار ۔بے شمار بے شمار‘‘ اور’’چیف جسٹس زندہ باد‘‘کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com