We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے: نوازشریف

خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے: نوازشریف

اسلام آباد (یو این این) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات، ذمہ داران کو سزا اور مستقبل میں اس کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، سندھ میں پانچ نشستیں لینے والی ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ آنے دی گئی ہے، باقی سب ووٹ خریدے گئے۔ انہوں نے کہا ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں کی بھرپور تحقیقات ہونی چاہیے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کیخلاف کمیشن بننا چاہیے، جس کے بعد ووٹ بیچنے اور بالخصوص خریدنے والوں کو سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کا خیبرپختونخوا میں کون ہے ، جس نے انہیں ووٹ دیا ، سندھ میں پیپلزپارٹی کے حیثیت سے زیادہ ووٹ لینے پر بھی بہت شور ہے، ایم کیو ایم پہلے ہی کہہ رہی ہے کہ ان کے ایم پی ایز کو پیپلز پارٹی نے خریدا، ان کے پاس بکنے اور خریدنے والوں کے نام بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا مستقبل میں ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی روکنے کیلئے قانون بننا چاہیے، اس قانون کو بہت زیادہ سراہا جائے گا۔قبل ازیں احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف گفتگو کرتے ہوئے کہا ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کمیشن بنایا جائے ، مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے ، ہماری پارٹی کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہوئی، ہم سمجھتے ہیں اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا سینیٹ الیکشن میں جن پارٹیوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کے ساتھ ہیں، سیاسی جماعتیں اس بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com