We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

خیبر پختونخوا بھر میں اجینو موٹو پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا بھر میں اجینو موٹو پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا(یو این این) خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صوبہ بھر میں چائنیز نمک (اجینو موٹو) پر پابندی لگادی ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام اضلاع کے انتظامی سیکرٹریوں کو مراسلہ بھیجا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عمل پیرا ہونے کیلئے اجینو موٹو نمک کی تیاری، درآمد، ترسیل اور خرید و فروخت پر فوری طور پابندی عائد کریں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے انتظامی سربراہان کو تین دن خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مراسلے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، سیکرٹری صحت، سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا، سیکرٹری خوراک، تمام ڈویڑنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور دکانوں میں اجینوموٹو نمک کی دستیابی اور خرید و فروخت چیک کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر ان کے دفتر کو کارکردگی رپورٹ ارسال کی جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com