We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ایسے ڈاکٹرز آ رہے ہیں جنہیں بلڈ پریشر چیک کرنا نہیں آتا ،چیف جسٹس کااظہار برہمی

ایسے ڈاکٹرز آ رہے ہیں جنہیں بلڈ پریشر چیک کرنا نہیں آتا ،چیف جسٹس کااظہار برہمی

لاہور(یو این این ) سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کے اکاونٹس کو چارٹرڈ فرم سے آڈٹ کروانے کاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگ کہتے ہیں بابا رحمتے ایسے ہی لگا رہتا ہے ، کسی کی پروا نہیں جو مرضی تنقید کرے ، بابا وہ ہے جو لوگوں کیلئے سہولتیں پید اکرتا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیویٹ میڈکل کالجز فیس اسٹیکچر اور سہولیات از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ میڈیکل کالجز میں کیا سہولیات دے جاتی ہیں ، دیکھنا چاہتے ہیں کہ میڈیکل کالجز میں کیا سہولیات ہیں ، ایجوکیشن کاروبار ہو سکتا ہے لیکن میڈیکل کی تعلیم ایسی نہیں کہ اس پر فیسیں لگائی جائیں ، فیسیں اتنی نہ بڑھا دی جائیں کہ لوگوں کے جیبیں ہی کاٹ لیں جائیں۔چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈاکٹرز آ رہے ہیں جنہیں بلڈ پریشر چیک کرنا نہیں آتا ، کل پانچ بچے مر گئے ، انکا ذمہ دار کون ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com