We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سکولوں اور ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلٰی جی بی

سکولوں اور ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلٰی جی بی

گلگت بلتستان (یو این این)وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے تحصیل آفس گلگت، گرلز ہائی سکول نمبر1، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت اور سٹی تھانہ گلگت میں صفائی کے ناقص نظام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی جی بی نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے خومر بوائز مڈل سکول کے دورے کے موقع پر مفت کتابوں کی فراہمی نہ ہونے کے حوالے سے شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فوری تمام سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی جی بی نے سٹی تھانہ گلگت، تحصیل آفس گلگت، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت، فیملی ونگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت، گرلز ہائی سکول نمبر1، خومر بوائز مڈل سکول، شہید سیف الرحمٰن ہسپتال اور گلگت میں پارکنگ کیلئے مختص ایریاز کا دورہ کیا۔ اس موقع انہوں نے تحصیل آفس گلگت میں صفائی کے ناقص نظام کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔ اپنے دورے کے موقع پر حافظ حفیظ الرحمٰن نے فیملی ونگ میں الٹراساونڈ کی سہولت نہ ہونے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو فوری طور پر مریضوں کیلئے الٹراساؤنڈ کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com