We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قیام پاکستان ہو یا استحکام پاکستان کا ، وطن کی بیٹیوں نے ذمہ داریوں کا نبھایا ، گورنر

قیام پاکستان ہو یا استحکام پاکستان کا ، وطن کی بیٹیوں نے ذمہ داریوں کا نبھایا ، گورنر

لاہور(یو این این)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ ہے۔ قیام پاکستان کا معرکہ ہو یااستحکام پاکستان کا مرحلہ،وطن کی بیٹیوں نے جان فشانی،ہمت،محنت،جذبے اور لگن سے اپنی ذمہ داریوں اور صلاحیتوں کو نبھایا ہے اور یہ کہتے بھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گاکہ آج ملک کے تمام شعبوں میں ہماری خواتین مردوں سے آگے نظر آتی ہیں یہ بلا شبہ فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا ، رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک،خواتین اراکین صوبائی اسمبلی، سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئر مین عرفان یوسف سمیت ٹرید ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا دین اسلام خواتین کو نہ صرف عزت و تکریم کی معراج فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن بھی ہے جبکہ آئین پاکستان میں بھی مرد و خواتین کے حقوق میں کوئی امتیاز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ، تعلیم، طب، ہومن رائٹس و دیگر تمام شعبوں میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں، بہن ، بیوی اور بیٹی ایسے رشتے ہیں جن کے بغیر دُنیا کا تصور ممکن نہیں۔ گورنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز طالبات حاصل کرتی ہیں جو کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ طالبات کو تعلیم کے حصول کے بعد ان کا ٹیلنٹ ضائع کرنے کی بجائے معاشرے کا مفید شہری بننے میں اپنا کردار ادا کریں۔ گورنر نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر ڈالنے کی بجائے اپنے حصے کی شمع خود جلائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ بھٹوں پر کام کرنے والی خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کیے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں خواتین نے بڑ چڑھ کر اپنا کردار ادا نہ کیا ہو۔ موجودہ حکومت نے خواتین کے لئے امپاور منٹ پیکج متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئر مین عرفان یوسف اور دیگر احباب نے بھی خطاب کیا اور معاشرے میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com