We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

بدھسٹ و مسلمانوں میں جھڑپیں،سری لنکا کے صدر نے 10روزکیلئے ایمرجنسی نافذکردی

بدھسٹ و مسلمانوں میں جھڑپیں،سری لنکا کے صدر نے 10روزکیلئے ایمرجنسی نافذکردی

کولمبو( یو این این )سری لنکا میں بدھ مت کے پیروکار اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں اور کشیدگی کے بعد 10 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ملک بھر میں 10 روز کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔سری لنکا کے شہر کینڈی کے بعض علاقوں میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والی سنہالا برادری کی جانب سے کئی مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ایک ہفتہ قبل مبینہ طور پر چند مسلمانوں نے ٹریفک سگنل پر لڑائی کے بعد ایک بدھسٹ نوجوان پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com