We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سلامتی کونسل : امریکی خاتون سفیر نے اپنا "منہ بند رکھنے” سے انکار کر دیا

سلامتی کونسل : امریکی خاتون سفیر نے اپنا "منہ بند رکھنے” سے انکار کر دیا

دبئی (یو این این ) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے منگل کے روز سلامتی کونسل میں اپنے بیان کے دوران فلسطینی قیادت کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔ ہیلی نے فلسطینی سینئر مذاکرات کار صائب عریقات کی جانب سے چند روز پہلے کیے گئے مطالبے کے جواب میں کہا کہ وہ "شٹ اَپ” کال پر عمل نہیں کریں گی اور اپنی گفتگو جاری رکھیں گی۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سکریٹری جنرل صائب عریقات نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی حالیہ تقریر پر تنقید کرنے پر ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو کہا تھا کہ وہ فلسطینی صدر پر تنقید کے حوالے سے اپنا "منہ بند” کر لیں۔ نکی ہیلی نے دھمکی آمیز لہجے میں واضح کیا کہ امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ کسی صورت تبدیل نہیں ہو گا۔ امریکی سفیر اپنے بیان سے پہلے ہی چراغ پا ہو چکی تھیں کیوں کہ فلسطینی صدر محمود عباس اپنا بیان مکمل کرنے کے بعد نکی ہیلی کے بیان کو نظر انداز کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے اجلاس سے کوچ کر گئے تھے۔ ہیلی نے عباس کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ الزام عائد کرنے کی کوشش کی کہ فسلطینی صدر مکالمے کی قدرت نہیں رکھتے ہیں۔ امریکی سفیر نے فلسطینی صدر کو اس طرح مخاطب کیا گویا کہ وہ اجلاس کے ہال میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں آپ کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ تاہم میں آپ کے سینئر مذاکرات کار عریقات کی حال ہی میں اپنے لیے نصیحت کو کسی خاطر میں نہیں لاؤں گی۔ میں اپنا منہ بند نہیں کروں گی اور گفتگو جاری رکھوں گی”۔ ہیلی نے مزید کہا کہ "امریکی مذاکرات کار اس وقت میرے پیچھے بیٹھے ہیں اور وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ جنابِ صدر اب اختیار آپ کے پاس ہے”۔ نکی ہیلی کے مطابق تاریخ نے یہ ثابت کر دیا کہ مصر اور اردن کے لیے "مذاکرات اور تصفیے” کا انجام کامیاب رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اگر فلسطینی قیادت مطلوبہ ہمّت اور شجاعت کی حامل ہے تو یہ "انجام” ان کے لیے بھی منتظر ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com