We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

SDO ہائی وے فریادکی کرپشن عروج پر ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

SDO ہائی وے فریادکی کرپشن عروج پر ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا

سڑکوں کی غیر معیاری تعمیر ، ناقص میٹیریل کا استعمال ، جعلی لیبارٹری رپورٹس بنا کروڑوں روپے ہڑپ لئے
ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے Revise Estimat کی آڑ میں حکومت کو براہ راست کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا
جڑنوالہ میں تعیناتی کے وقت مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور مقامی عہدیداروں سے مل کر قومی خزانے کو بے دریغ لوٹا
کرپٹ SDO انکوائریاں دبانے کیلئے بھاری رشوت اورسیاسی دباؤ استعمال کرنے لگا ، احتساب کا عمل متاثر، ذرائع کا دعویٰ
لاہور (قیصر مغل ) ہائی وے ڈیپارٹمنٹ روڈ کنسٹرکشن کے ایس ڈی او فریاد علی اور سب انجینئر عبدالمجید نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قومی خزانے سے لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر دی ، روڈ کنسٹرکشن جڑانوالہ میں تعیناتی کے دوران حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ، من پسند ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سڑکوں کی غیر معیاری تعمیر ، ناقص میٹیریل کا استعمال ، جعلی لیبارٹری رپورٹس بنا کر حکومت کو تقریبا ایک ارب کا چونا لگا دیا ۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ روڈ کنسٹرکشن کاایس ڈی او فریاد علی جو اس وقت میانوالی میں تعینات ہے محکمہ میں کرپشن کے حوالے سے بدنام ہے اور اس کے خلاف متعدد انکوائریاں انٹی کرپشن ، وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو وغیرہ میں چل رہی ہیں لیکن اثر ورسوخ اور لوٹ مار کی رقم سے بھاری رشوت دے کر اپنے خلاف انکوائریاں دبا لیتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹ ایس ڈی او فریاد علی نے جڑنوالہ میں تعیناتی کے وقت مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور مقامی عہدیداروں سے مل کر قومی خزانے کو بے دریغ لوٹا ،ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے Revise Estimat کی آڑ میں حکومت کو براہ راست کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا ۔ ناقص میٹیریل کا دھرلے سے استعمال کیا ، مٹی ، پتھر سمیت تمام میٹیریلانتہائی ناقص اور نامکمل ڈال کر قومی خزانے سے کروڑوں روپے نکلوا کر بندر بانٹ کئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹ ایس ڈی او فریاد علی نے من پسند فرم الریاض انجینئرنگ کی ملی بھگت سے ظفروال روڈ انتہائی ناقص تعمیر کی جس پر قومی خزانے سے 12 کروڑ روپے لاگت آئی ۔ کرپٹ ایس ڈی او فریاد علی نے اس سڑک کی تعمیر کیلئے ٹینڈر ہونے کے بعد ملی بھگت سے اپنی مرضی کا Revise Estimat بنایاجبکہ سڑک کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ،اور فنڈز کی ادائیگی سے قبل روڈ ریسرچ لیبارٹری سے ٹیسٹ بھی نہیں کروایا گیا اور جعلی ٹیسٹ رپورٹ بنا کر قومی خزانے سے کروڑوں روپے نکلوا لئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹ ایس ڈی او نے انٹی کرپشن ، وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اور سی این ڈبلیو میں انکوائریاں دبانے کیلئے بھاری رشوت اورسیاسی دباؤ استعمال کررہا ہے جس سے احتساب کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سے جب کرپٹ ایس ڈی او فریاد علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی بھی بات کا جواب نہ دیا اورصرف اتناکہا کہ میرا تبادلہ ہو گیا ہے اور اب میں میانوالی تعینات ہوں

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com