We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سعوی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستان پر فخر محسوس کر تی ہے امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب کا موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خطاب

سعوی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستان پر فخر محسوس کر تی ہے امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب کا موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خطاب

لاہور(یو این این) پاکستان کی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے قوت کا سبب ہے سعوی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستان پر فخر محسوس کر تی ہے ۔ موٹروے پولیس عظیم تر ین کام عوام کے سفری راستوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اورہمارے لیے باعث فخر ہے ۔ آپ کی اس نیکی کے بدلے اللہ آپ کی حفاظت کرے اور آسا نیاں پیدا کر ے ۔ موٹروے پولیس کو اس عظیم کام کرنے پر مبارک باد پیش کر تا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے موٹروے پولیس ٹر یننگ کالج شیخو پورہ میں ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعدالمالک ۔ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم ، آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ایڈ یشنل آئی جی خالد محمود، ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک ، ڈی آئی جی محبوب اسلم ، ایس ایس پی کامران عادل ، ایس ایس پی مسرور عالم ، ایس ایس پی سیلمان ، ایس ایس پی شہر یار ، ایس ایس پی حشمت کمال بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہامحنت سے کام کرنے والوں کے درمیان میں آکر ناقابل یقین خو شی ہو رہی ہے ، پاکستان کی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے قوت کا باعث ہے ۔ موٹروے پولیس کے کام کو دیکھ کر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے بلاشبہ آپ لوگوں کے سفر میں آسانیاں پیدا کرنے کے علاوہ انکی حفاظت کر کے عظیم ترین کام کر رہے ہیں۔ موٹروے پولیس کی کامیابی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے ۔ ہم ہر طر ح سے اس بات کے متمنی ہیں پاکستان دن رات تر قی کر ے ۔ امام کعبہ نے مزید کہاآپ مسلمانوں کے لیے امن کی حفاظت کر تے ہیں اللہ آپ کی حفا ظت کر ے ۔ آپ نے انتہائی قلیل مدت میں بہت بڑا نام پیدا کیا ہے ۔ سعودی عرب کے عوام اور حکومت پاکستان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کا دوسرا گھر ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے ایک وہ جس میں اللہ کے خوف سے آنسو نکلیں اور ایک وہ جو راستوں کی حفاطت کر تی ہے موٹروے پولیس بھی یہی کام کر تی ہے اور یہ ایک جہاد کی قسم ہے ۔ اما م کعبہ نے اس مو قع پر وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم اور آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا بھی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ۔ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم نے اپنے خطاب میں کہا ہم امام کعبہ کو عوام اور پاکستانی حکومت کی طر ف سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ موٹروے پولیس کے نوجوان محنت اور اخلا ص سے کام کرنے کی وجہ سے حادثات میں 70%سے زائد کمی واقع ہوئی ہے ۔موٹروے پولیس میں رشوت صفر ہے یہ ہم سب کے قابل فخر ہے انہوں نے مذید کہا پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کو عز ت کا نگاہ سے دیکھتا ہے کیوں کہ وہ حر مین کی حفاطت کر تا ہے اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت کر تا ہے ۔ پاکستان پر جب بھی کو ئی آفت آئی سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیااور دوستی کا حق ادا کیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com