We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

روس کا مماثل جواب: 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

روس کا مماثل جواب: 23 برطانوی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

ماسکو (یو این این ) روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو نکال دے گی اور ملک میں برطانوی ثقافتی مرکز کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ماسکو کا یہ اقدام برطانیہ میں روس کے سابق ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپل اور اس کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے بعد لندن کی طرف سے 23 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے جس نے برطانوی سفیر کو طلب کیا تھا ہفتے کے روز جاری بیان میں بتایا کہ ماسکو میں برطانوی سفارت خانے کے عملے میں سے 23 ارکان کو ناپسندیدہ افراد قرار دیا گیا ہے اور انہیں ایک ہفتے کے اندر ملک سے نکال دیا جائے گا”۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ روس میں برطانوی ثقافتی مرکز کی بے ضابطہ صورت حال کے باعث اس کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی "ٹاس” کے مطابق ماسکو میں برطانوی سفیر لوری بریسٹو کو رواں ہفتے آج دوسری مرتبہ وزارت خارجہ کے دفتر طلب کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com