We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

رائل ملائشین نیوی کے چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات۔پاکستان اورملیشیاء کے مابین دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

رائل ملائشین نیوی کے چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات۔پاکستان اورملیشیاء کے مابین دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (یو این این /محمد زاہد خان) رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل ملائشین نیوی کے چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ، رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اْموراوردو طرفہ بحری اشتراکیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور رہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بالخصوص کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے بیخ کنی کے آپریشنزمیں شرکت پر روشنی ڈالی گئی۔معزز مہمان کو کثیرالقومی ٹاسک فورسز150اور151کی پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرزکی جانب سے کمانڈزکی متعدد مدت کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے بعدعلاقائی مسائل کے متعلق پاک بحریہ کے نقطہ نظر اوربحر ی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردارپر معزز مہمان کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بعد ازاں، رائل ملائشیننیوی کے چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد ایوانِ صدر میں ایک پْر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین نے رائل ملائشیننیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین کو پاکستان کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ رائلملائشیننیوی کے چیف کو یہ اعزازپاکستان اور ملیشیاء4 بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں اْن کی غیر معمولی خدمات اور قابلِ قدر کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے۔ رائل ملائشین نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com