We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

الائیڈ سکول جوبلی ٹاؤن لاہور کے بچوں میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد

الائیڈ سکول جوبلی ٹاؤن لاہور کے بچوں میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد

لاہور (یو این این / حماد سید)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات پر سنٹرل زون کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے الائیڈ سکول جوبلی ٹاؤن لاہور کے بچوں میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔جس میں ڈی آئی جی مو ٹروے پولیس مرزا فاران بیگ ، ڈائریکٹر الائیڈ سکول محمد افتخار حسین ،موٹر وے پولیس افسران ، سکول سٹاف ،والدین اور طلبا و طالبات بھی اِس موقع پر موجود تھے۔موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کی مدد سے بچوں کو سڑک کی کراسنگ ،سیفٹی ہیلمٹ ،لین کا استعمال ،سیٹ بیلٹ ،تیز رفتاری کے نقصانات ،خراب موسم میں کیسے ڈرائیونگ کی جاتی ہے اور سیفٹی آگاہی نکات کے بارے میں بریفنگ و ایجوکیشن مہیا کی۔ ڈی آئی جی مو ٹروے پولیس مرزا فاران بیگ نے طالب علموں کو کہا کہ شاہرات پر بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کیا کریں کیونکہ یہی مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔ موٹرو ے پولیس روڈ سیفٹی ایجوکیشن کی بچوں اور طالب علموں میں عام کر نے کے لئے ہر ممکن کو شش جاری ر کھے گی ۔ محمد افتخار حسین ڈائریکٹر الائیڈ سکول جوبلی ٹاؤن نے موٹروے پولیس کی سکول کے بچوں اورعوام الناس میں روڈسیفٹی شعور اجاگر کرنے کے متعلق کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل کے معماروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں اور انہوں نے آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سکول کے اندر مفید اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کروایا ۔موٹروے پولیس سنٹرل زون کی طر ف سے بچوں میں روڈ سیفٹی کوئز مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا اور کامیاب طالب علموں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com