We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نیب نے ملزمان سے وصول ایک کروڑروپے ڈی جی ایل ڈی اے کو دیدئیے

نیب نے ملزمان سے وصول ایک کروڑروپے ڈی جی ایل ڈی اے کو دیدئیے

لاہور(یو این این)ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور شہزاد سلیم صاحب کیجانب سے ایل ڈی اے کے مختلف کرپشن کیسزمیں ملوث ملزمان سے وصول کردہ 1کروڑ8لاکھ روپے کا چیک ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) زاہد اختر زمان کے حوالے کیا گیا۔مذکورہ رقم ایل ڈی اے کمرشلائزیشن اور پلاٹوں کی بوگس فائلوں کی فروخت کے حوالے سے زیر تفتیش مقدمات میں گرفتار ملزمان سے نیب لاہور نے پلی بارگین قانون کے تحت وصول کی۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور ایل ڈی اے میں ہونے والی کرپشن کے ان مقدمات میں تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوران تفتیش مختلف افسران و اہلکاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جن سے لوٹی گئی مکمل رقم کی وصولی تا حال جاری ہے۔ نیب لاہور مجموعی طور پر سال2018کی پہلی سہ ماہی کے دوران لگ بھگ 115ملین روپے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان سے پلی بارگین قانون کے تحت وصول کر چکا ہے تاہم جسکی متاثرین و متعلقہ اداروں کو واپسی بھی گاہے بگاہے جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور کاکہنا تھا کہ شفاف پاکستان ایک خواب ہے جسکی تعبیر کیلئے نیب بجا طور پر سر گرم عمل ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com