We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب میگا کرپشن سکینڈل، نیب نے مرکزی ملزم احد چیمہ گرفتار کر لیا

پنجاب میگا کرپشن سکینڈل، نیب نے مرکزی ملزم احد چیمہ گرفتار کر لیا

متعدد بار طلبی کے باوجود انیب میں پیش نہیں ہوئے ، ٹھیکوں میں بھی مبینہ کرپشن کے الزامات
لاہور ( قیصر مغل / یو ااین این ) قومی احتساب بیورو لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے منظور نظر سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ سکینڈل میں گرفتار کر لیا ہے ، ملزم احد چیمہ پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے لئے صوبائی دارلحکومت میں غیر قانونی طور پر اراضی الاٹ کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں ۔نیب حکم نے احمد چیمہ کوپنجاب پاور کمپنی کے گلبرگ آفس سے گزشتہ روز گرفتار کیا ،احد چیمہ ان دنوں پنجاب تھرمل پاور لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو کے عہدہ پر تعینات ہیں ۔احد چیمہ کو طلبی کے لئے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ انٹی کرپشن واچ ڈاگ کے روبرو پیش نہ ہوئے نیب لاہور ایل ڈی اے میگا سیکنڈل کے حوالے سے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی ) ، لاہور کاسا ڈویلپمنٹ ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے انکوائری کر رہا ہے اور احد چیمہ اس میگا سکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم پنجاب حکومت کا ایک عوامی فلاحی منصوبہ تھا جس کا مقصدکم آمدن والے غریب لوگوں کو کم قیمت میں رہائشی سہولتیں مہیا کرنا تھا ، اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے تا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے لئے 672 کنال اراضی دربار باب نور شاہ کے قریب موضع میں خریدنے ک ے لئے دئے تھے ۔احد چیمہ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروائی تھیں جبکہ مختلف ٹھیکوں میں بھی مبینہ کرپشن کے الزامات تھے ، احد چیمہ کو گرفتاری کے بعد نیب آفس لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، نیب نے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر رکھی تھی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com