We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پنجاب اسمبلی ، پارلیمانی سیکرٹری کی نوشین حامد سے بدتمیزی ،اپوزیشن کا اجلاس کا بائیکاٹ

پنجاب اسمبلی ، پارلیمانی سیکرٹری کی نوشین حامد سے بدتمیزی ،اپوزیشن کا اجلاس کا بائیکاٹ

لاہور(یو این این ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،پارلیمانی سیکرٹری حسان ریاض کی پی ٹی آئی کی رکن نوشین حامد سے بدتمیزی ،اپوزیشن نے پارلیمانی سیکرٹری کے غیر پارلیمانی رویے کیخلاف اجلاس کا بائیکاٹ کردیا،شیخ علاؤ الدین پراپرٹی ٹیکس زائد وصول کرنے کیخلاف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،اپوزیشن لیڈر نے نواز شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ایک بار پھر مطالبہ کردیا۔سیکرٹری ہیلتھ کی عدم موجودگی کے باعث سپیکر کو پندرہ منٹ کیلئے اجلاس موخر کرنا پڑا،اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ سپشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن کے متعلق سوالات کے جواب پارلیمانی سیکرٹری حسان ریاض اور صوبائی وزیر چوہدری شفیق نے دیے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کیخلاف قرارداد مفتقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمد الرشید کی جانب سے رولز معطلی کی تحریک پیش کرنے کے بعد کی پیش کی گئی۔قرارداد کی مطابق بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا عمل بلا تعطل جاری۔ہراساں کرنے کے واقعات کا پاکستانی سفارتکاروں کو آئے دن سامنا کرنا پڑتا ہے۔جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔بھارت نے بین الاقوامی سفارتی آداب کی بھی دھجیاں بکھیر دیں ہیں۔پاکستان کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ بھارت سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔اور بھارت میں موجود اپنے سفارتی عملے کا واپس بلا لے۔یہ ایوان بھارتی حکومت کی پاکستان دشمنی،کینہ پروری اور عدم برداشت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ معاملہ عالمی اداروں سے اٹھائے کہ وہ بھارت کو راہ راست پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازریں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری محکمہ سپشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حسان ریاض کی تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد کے ساتھ بدتمیزی ،بدتمیزی کیخلاف اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔بعدازراں صوبائی وزیر شیخ علاؤ الدین کے منانے پر اپوزیشن ایوان میں واپس آئی۔ڈاکٹر نوشین حامد نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہا سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر نجی ہسپتالوں میں جاکر کام کررہے ہیں وہاں بھاری برکم فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر کو پابند کیا جائے کہ وہ پہلے اپنی ڈیوٹی مکمل کریں پھر نجی ہسپتالوں میں جائیں۔حکومت کی جانب سے ان کو اسی لئے بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے۔سوال کا جواب دینے کی بجائے پارلیمانی سیکرٹری نے خاتون کو وی آئی پی کلچر کی پیدوار قرار دے دیا۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا ان لوگوں کو غریب آدمی کے مسائل کا پتہ نہیں اور یہاں ہمارا وقت ضائع کرنے آ جاتے ہیں۔جس پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔سپیکر نے پارلیمانی سیکرٹری کے غیر سنجیدہ رویے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا اآپ کو جواب دینا چاہیے ناکہ کسی کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہیے۔بعد ازراں شیخ علاؤ الدین نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا رہائشی اور کمرشل پراپرٹی مالکان سے غیر ضروری اور بلاجہ اضافی ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے جبکہ کوئی شخص ان غیر ضروری ٹیکسوں کو عدالت میں بھی چیلنج نہیں کر سکتا۔جس کے بواب میں وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا حکومت اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اس کو جلد حل کرلیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر میاں محمو د الرشیدنے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا نیب کی جانب سے وزیر داخلہ کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ نواز شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں لیکن وزارت داخلہ نے اس خط پر اعتراض لگا دیا ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے آئین اور اپنے حلف سے روح گرانی کی ہے۔لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نواز شریف فیملی کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔جس پر سپیکر نے اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کروا دیا سپیکر نے کہا میں اس ایشو پر آپ کو یہاں بات کرنے کی اجازت نہیں دو گا یہ وفاق کا معاملہ ہے۔بعد ازراں سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com