We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کا اہم اجلاس، حکومتی ناانصافیوں کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کا اہم اجلاس، حکومتی ناانصافیوں کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

گلگت بلتستان(یو این این)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس جماعت اسلامی گلگت کی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیموں اور انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان میں حاجی ابراہیم، فدا حسین، مسعودالرحمٰن، راجہ میر نواز، جہانزیب انقلابی، امتیاز گلگتی، محمد فاروق حسین، شاہ اظہر علی شاہ اور حاجی غلام حسین شریک تھے۔ اجلاس کی صدارت عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کی۔ اجلاس میں جی بی کی موجودہ ا?ئینی اصلاحاتی کمیٹی کے فیصلوں اور بجلی کے بحران پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے فوری طور پر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ممکنہ دیئے جانے والے ا?ئینی سیٹ اپ کی سفارشات کو پبلک کیا جائے۔ متوقع سیٹ اپ سے قبل مذکورہ ا?ئینی سفارشات پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی بھی پیکج قابل قبول نہیں ہوگا۔اجلاس میں پریشان کن لوڈشیڈنگ کے متعلق نیب کے کردار کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ نیب فوری طور پر محکمہ برقیات کے تمام ملازمین کے جانچ پڑتال کرے اور محکمے کا قبلہ درست کیا جائے۔ ایسے اعلٰی ا?فیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جن کی غلط سائیٹ سلیکشن کی وجہ سے ا?ج جی بی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں کسی بھی قسم کا ا?ئینی سیٹ اپ دینے سے قبل یہاں کے عوام کو انصاف کے فراہمی کے لئے اعلٰی عدلیہ تک رسائی دی جائے تاکہ یہاں پر انصاف کا بول بالا ہو۔ جی بی کے عوام کو تمام اختیارات اور تبدیلوں سے قبل سپریم کورٹ تک رسائی ممکن بنائی۔ اجلاس میں گزشتہ ٹیکسز کے خاتمے کے نوٹیفیکیشن کے بعد وہ تمام موبائل کمپنیاں جو غیرقانونی ٹیکسز کا وصولی جاری رکھی ہوئے ہیں انکے خلاف تحریک کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا۔ گزشتہ مہینے حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد تمام قسم کے ٹیکسز گلگت بلتستان سے ختم کئے جا چکے ہیں، مگر ابھی تک کچھ کمپنیاں غیر قانونی ٹیکسز عوام سے لے رہی ہیں۔ لہٰذا فوری طور پر ان موبائل کمپنیوں کو روکا جائے۔ اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے روک تھام کیلئے فوری طور پر حکومت اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں ہینزل پاور پروجیکٹ، سکارکوئی، چھلمش داس سمیت پھنڈر و دیگر پروجیکٹ پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ جی بی سے مکمل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com