We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حالات کے تناظر میں PSL کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے،شہباز شریف

حالات کے تناظر میں PSL کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے،شہباز شریف

لاہور(یو این این)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت گزشتہ روز امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رائیونڈ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں پاکستان سپر لیگ تھری کے لاہور میں منعقد ہونے والے میچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میچوں کا پرامن اور محفوظ انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ شائقین کو لاہور میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں دھماکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پی ایس ایل تھری کے میچوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے اور تمام متعلقہ اداروں کو قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مشترکہ اقدامات کے ذریعے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔دشمن پاکستانی قوم کو خوش نہیں دیکھنا چاہتا لیکن ہم نے اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات گزشتہ برس لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل سے بڑھ کر ہونے چاہئیں۔سٹیڈیم کے اندر اور باہر بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کابینہ کمیٹی اس ضمن میں کئے جانے والے ہر اقدام کی خود نگرانی کرے اور انتظامات کا موقع پر جا کر جائزہ لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو جانفشانی اور تندہی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے جس پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں اور میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور روٹ سمیت پورے لاہور کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں ہمیشہ غیر معمولی اقدامات کرنے پڑتے ہیں اور جذبے صادق ہوں تو پہاڑ جیسی منزل بھی آسان ہوجاتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں۔ اجلاس میں شائقین کو سٹیڈیم تک لے جانے کیلئے خصوصی بس شٹل سروس چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو سٹیڈیم تک رسائی مفت حاصل ہوگی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایوب گادھی، بلال یاسین، جہانگیر خانزادہ، خواجہ عمران نذیر، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com