We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

PHECکے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسرز کے 12 روزہ تربیتی پرگرام کا آغاز

PHECکے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسرز کے 12 روزہ تربیتی پرگرام کا آغاز

حکومت انسانی وسائل کی ترقی پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے شعبہ تعلیم خاص ترجیح ہے، وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں
لاہور(یو این این) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پینجاب کی 9 ڈویژنوں سے نئے بھرتی ہونے والے و پرانے بھرتی شدہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی 12 روزہ پیشہ وارانہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اساتذہ کو پیشہ وارانہ امور جن میں ان کی ابلاغی، قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید تدریسی و تحقیقی مہارتیں شامل ہیں پر تربیت دی جائے گی۔ مرحلہ وار تربییت کے اس پروگرام میں صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے کل 600 اسسٹنٹ پروفیسرز شرکت کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 115 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔افتتاحی تقریب پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاون شپ کیمپس میں واقع فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈیمی میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان میں چیئر پرسن پنجاب ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر راوف اعظم، پی ایچ ای سی کے سینئر افسران، کینیڈا، جرمنی اور ترکی سے آئے وفود اور کالج کے اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی پر یقین رکھتی ہے جس کے لیے حکومت تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ کی تربیت پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر اساتذہ کی اعلیٰ تعلیم و تربیت اور ان کی پیشہ وارانہ صالاحیوتوں میں اضافے کے مواقعوں کی بڑھا کر انسانی وسائل کی ترقی کے لیے بھر پور کام کر رہے ہیں۔ اعلی تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے بارے میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں اعلی تعلیم کے میکانیزم اور ضابطء عمل پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، حکومت کے پہلے 100 دن کے ایجنڈے کے تحت کالج اور یونیورسٹی کے فیکلٹی کی پیشہ ورانہ تربیت کے موقعوں کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ معاشرتی تبدیلی کے حقیقی ایجنٹ ہیں جن کی پیشہ وارانہ تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔حکومت اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کے لیے ایک اساتذہ ٹریننگ اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قائم کردہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے قیام کو سراہا اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ ای پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈیمی ہذا سے پنجاب کے تمام 9 ڈویژنوں سے 715 سرکاری کالجوں کے 1000 نئے بھرتی والے لیکچررز پیشہ وارانہ تربیت حاصل کر چکے ہیں جن کو جدید خطوط پر کلاس روم مینجمنٹ، لیڈر شپ اور ابلاغ کی بہتریں کی مہارتوں سے روشناس کروایا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ لیکچرارز کی تربیت کے بعد اب اسسٹنٹ پروفیسرز کی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے جو مرحلہ وار پروگرام کے تحت 600 اسسٹنٹ پروفیسرز کو تدریسی و انتظامی امور پر تربیت دی جائے گی۔ فیکلٹی کی تربیت کے لئے، ماسٹر ٹرینرز کا انتخاب ملک کی نامور جامعات اور اور تحقیقاتی اداروں سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتیا کہ اساتذہ کی استعداد کو بڑھانے کے لئے پی ایچ ای سی نے دیگر اقدامات بھی کیے ہیں جن میں سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام، غیر ملکی اور مقامی پوسٹ ڈاکٹرل پروگرام اورانٹرنیشنل ٹریول گرانٹس شامل ہیں۔افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روف اعظم نے بھی خطاب کیا. انہوں نے معیار کی تعلیم کی بہتری میں مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے حکومت کے اعلیٰ تعلیمی اہداف کے حصول میں پی ایچ ای سی کی مخلص کوششوں کی تعریف کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com