We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پشاور ہائیکورٹ کا بلدیو کمار سے اسمبلی رکنیت کا حلف لینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا بلدیو کمار سے اسمبلی رکنیت کا حلف لینے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن بلدیو کمار سے اسمبلی رکنیت لینے کا حکم دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے آنجہانی رکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی بلدیو کمار کو گزشتہ روز اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر خیبرپختونخوا اسمبلی لایا گیا جہاں انہیں اپنی رکنیت کا حلف لینا تھا۔بلدیو کمار کی اسمبلی آمد پر اپوزیشن اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی جب کہ اس دوران پی ٹی آئی کے ہی رکن ارباب جہانداد نے ان پر جوتوں سے حملہ کردیا جس کے باعث بدنظمی پیدا ہونے پر بلدیو کمار سے حلف نہ لیا جاسکا۔ذرائع کیمطابق پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اکرام اللہ کی سربراہی میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بلدیو کمار سے بطور اسمبلی رکن حلف لینے کا حکم دیا۔عدالت نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو خبردار کیا کہ اگر بلدیو کمار سے حلف نہ لیا گیا تو سینیٹ الیکشن پر حکم امتناع جاری کیا جائے گا۔عدالت عالیہ نے بلدیو کمار کے حلف سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل سے بھی جواب طلب کرلیا۔تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے جن ملزمان کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ مقتول سورن سنگھ اقلیتی امور کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر بھی تھے۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بلدیو کمار کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف بونیر کی مقامی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور وہ سینٹرل جیل پشاور میں قید ہیں۔ ورن سنگھ کے قتل کے الزام میں بلدیو کمار کا نام آنے کے بعد تحریک انصاف نے ان سے لاتعلقی ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کی کوشش بھی کی تاہم الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ اب ایسا ممکن نہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com