We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی ملک کی واحد اورمنفرد سیاسی پارٹی ہے جس کے پاس ملک و قوم کو درپیش سنگین مسائل کا ازمودہ اور قابل عمل حل موجود ہے

پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی ملک کی واحد اورمنفرد سیاسی پارٹی ہے جس کے پاس ملک و قوم کو درپیش سنگین مسائل کا ازمودہ اور قابل عمل حل موجود ہے

لاہور(یو این این)پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے ہیڈ آف ممبر شپ و صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت لاہور کے ممبران کا ہفتہ اجلاس پی ایف ایم سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں خواتین وحضرات نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم لالی نے حاضرین کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی ملک کی واحد اورمنفرد سیاسی پارٹی ہے جس کے پاس ملک و قوم کو درپیش سنگین مسائل کا ازمودہ اور قابل عمل حل موجود ہے جس سے پی ایف ایم صرف 36ماہ میں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف ایم اپنے چےئر مین ہا رون خواجہ کی قابل اور پر عزم قیادت میں عوام الناس کو ان کی بنیادی ضروریا ت ان کی دہلیز پر مہیا کر نے کے لئے کو شاں ہے ۔ جی ایم لالی نے کہا کہ آزادی کے ستر سال گذرنے کے باوجود عوام آج بھی آزادی کے حقیقی ثمرات سے محروم ہیں۔ جس پر پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی خاموش تماشائی کا کردار نہیں کر سکتی ۔اجلاس سے مرکزی رابطہ سیکرٹری ضماد گر یوا ل ،کوارڈینیٹروومن ونگ پنجاب مسرت بانو ،صدر لاہور مصطفے را نا ، سیکرٹری فریڈم فورم محمد بلال صابر، صدر پی پی 138ارمغان خلیل نجم ،فرحت آصف ، نجمہ گیلانی ، روبینہ رضوان ،ڈاکٹر مصطفے ، مقصود مجاہد و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا ا ظہار کر تے ہو ئے پی ایف ایم کی تنظیم سازی اور ممبر شپ کو بڑھا نے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com