We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شام میں 40 سال سے مقیم ضعیف العمر پاکستانی جوڑا مشرقی الغوطہ سے انخلا پر مجبور

شام میں 40 سال سے مقیم ضعیف العمر پاکستانی جوڑا مشرقی الغوطہ سے انخلا پر مجبور

صنعاء (یو این این)شامی فوج کے محاصرے کا شکار صوبے مشرقی الغوطہ میں 40 سال سے زیادہ عرصے تک مقیم رہنے والا پاکستانی جوڑا بالآخر وہاں سے انخلا پر مجبور ہوگیا ہے اور اس پاکستانی جوڑے کو انجمن ہلال احمر نے ایک محفوظ راستے سے وہاں سے نکال لیا ہے۔ مشرقی الغوطہ سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے باغی گروپ جیش الاسلام نے 72 سالہ پاکستانی محمد اکرم اور ان کی 62 سالہ اہلیہ صغراں (صغریٰ) بی بی کی تصاویر جاری کی ہیں۔انھیں ہلال احمر کی گاڑی پر مشرقی الغوطہ سے دمشق منتقل کیا گیا ہے۔شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں کے نتیجے میں ان کا انخلا ممکن ہوسکا ہے۔یہ دونوں ضعیف العمر میاں بیوی مشرقی الغوطہ کے گذشتہ پانچ سال سے جاری محاصرے کے باوجود الدوما میں مقیم رہے ہیں۔شامی فوج نے جب باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے کا محاصرہ کیا تھا تو اس وقت اس کی آبادی بیس لاکھ سے زیاد ہ تھی لیکن آج صرف چار لاکھ کے لگ بھگ لوگ وہاں رہ گئے ہیں۔محمد اکرم اور ان کی اہلیہ 1975ء میں اسلام آباد سے بہتر روزگار کے سلسلے میں دمشق گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ شام ہی کے ہو کر رہ گئے اور مشرقی الغوطہ ایک قصبے میں مقیم چلے آرہے تھے۔انھوں نے دسمبر 2017ء میں حلب نے میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انھیں بہت مشکل سے کھانے پینے کا سامان مل پا رہا ہے اور خوراک کا حصول ان کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف ہو چکا ہے۔انھوں نے بتایا تھا کہ وہ دانے پیش کر بنائی گئی روٹی ، بھینس کے دودھ اور انڈوں پر گزارہ کررہے ہیں۔اس پاکستانی نے مزید بتایا تھا کہ ان کی بیوی کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی اور انھوں نے ایک شامی عورت سے شادی کرلی تھی،اس سے چھے بچے پیدا ہوئے تھے۔ان کی اس شامی بیوی کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ان کے دو بیٹے ، تین بیٹیاں اور بارہ پوتے پوتیاں دوماہی میں مقیم رہ گئے ہیں۔ محمد اکرم نے انھیں پیچھے چھوڑتے ہوئے ان کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔آمین

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com