We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ڈونلڈ ٹرمپ کی توپوں کا رخ اوپرا کی جانب

ڈونلڈ ٹرمپ کی توپوں کا رخ اوپرا کی جانب

واشنگٹن (یو این این ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی صبح اپنی ٹوئیٹ میں مشہور امریکی خاتون میڈیا پرسن اوپرا وینفری کے خلاف دل کی بھڑاس نکال لی۔ ایسا نظر آتا ہے کہ سانولی سلونی اس خاتون میزبان کی جانب سے اپنے پروگرام کے دوران پوچھے گئے سوالات نے ٹرمپ کو مشتعل کر دیا۔ امریکی صدر کے مطابق امریکی "میڈیا آئیکون” اوپرا وینفری مشہور پروگرام 60 Minutes کے دوران گھبرائی ہوئی نظر آئیں اور انہوں نے "جانب دارانہ” سوالات پوچھے۔ پروگرام میں اوپرا نے ایسے رائے دہندگان سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ٹرمپ اور ان کی حریف ہیلری کلنٹن کے حق میں ووٹ دیے تھے۔ امریکی صدر نے اس آرزو کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ باری میں اوپرا خود کو نامزد کریں تا کہ وہ فاش شکست کا سامنا کریں اور دیگر لوگوں کی طرح ان کا معاملہ بھی بے نقاب ہو جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گولڈ گلوب ایوارڈز کی تقریب میں تقریر کے دوران اوپرا وینفری نے رواداری، عدم نسل پرستی اور دیگر انسانی اور اخلاقی اقدار پر بھرپور طریقے سے روشنی ڈالی تھی۔ امریکی میڈیا نے ان کی تقریر کو نمایاں طور پر پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپرا کی تقریر سے ایسا لگتا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں نامزدگی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم معروف خاتون میزبان یہ باور کرا چکی ہیں کہ وہ انتخابات میں نامزدگی کا قطعا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com