We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

افغانستان میں داعش کے حامی نہیں ، جواد ظریف کے الزامات مضحکہ خیز اور کھلا جھوٹ ہیں ،امریکہ

افغانستان میں داعش کے حامی نہیں ، جواد ظریف کے الزامات مضحکہ خیز اور کھلا جھوٹ ہیں ،امریکہ

کابل(یو این این ) امریکہ نے مضحکہ خیز اور کھلا جھوٹ پر مبنی ایرانی الزامات کو مسترد کیا ہے، جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج داعش کے شدت پسندوں کی حمایت کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس کے علاوہ عینی شاہدین کی روداد کا حوالہ دیتے ہوئے، ایران کے وزیر خارجہ، محمد جواد ظریف نے اس ہفتے کے وائل میں الزام لگایا کہ میدان جنگ اور مشرقی افغان قیدخانے کے نامعلوم مقامات سیامریکی فوجی ہیلی کاپٹر داعش کے شدت پسندوں کی امداد کرتے اور انھیں پروازوں کے ذریعے منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔فغانستان میں امریکہ کے سفیر، جان بیس اور نیٹو کے رزولوٹ سپورٹ فوجی مشن نے افغان ٹیلی ویژن پر اپنے علیحدہ بیانات میں ظریف کے الزامات کو پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کیا ہے۔بیس نے طلوع نیوز کو بتایا کہ ایران کو چاہیئے کہ وہ اپنا دھیان افغان حکومت کی امن کی کوششوں کی حمایت پر دے ناکہ دروغ گوئی پھیلانے پر۔سفیر نے کہا ہے کہ حقائق صاف ظاہر ہیں: امریکی فوجوں نے داعش خراسان کے 1000 سے زائد لڑاکوں کا میدان جنگ میں صفایا کیا ہے جب کہ امریکہ اور افغان قومی دفاع اور سلامتی فواج نے فغانستان میں دولت اسلامیہ خوراسان کی موجودگی پر کاری ضرب لگائی ہے۔ سفیر نے دولت اسلامیہ کے لیے داعش کا لفظ استعمال کیا، جس دہشت گرد گروپ کے شام میں کئی نام ہیں۔ امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے رابطہ کرنے پروائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات پر سفیر نے ٹیلی ویژن چینل کو خصوصی بیان جاری کیا۔نیٹو کے مشن سے تعلق رکھنے و الے، کپتان ٹوم گریسبیک نے بھی فغان ٹیلی ویژن اسٹیشن کو بتایا کہ زمین پراور فضا سے ہر کوشش کی گئی ہے کہ داعش کے شدت پسندوں کو ہلاک کیا جائے اور ان کو ملک میں اپنا وجود قائم کرنے سے روکا جائے۔ ان کے الفاظ میں جھوٹے ایرانی بیانیے کی کوئی بنیاد نہیں، یہ ثبوت پر مبنی نہیں ہے، اور روسی پروپیگنڈے اور غلط اطلاعات کی مہم پھیلانے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com