We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نواز شریف کی طبعیت خراب، فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی

نواز شریف کی طبعیت خراب، فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(یو این این) احتساب عدالت میں نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ نااہل اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت کے دوران نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے، تاہم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل میاں محمد نواز شریف کی طبیعت خراب ہے لہٰذا انہیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے میاں نواز شریف کو جانے کی اجازت دے دی۔ نواز شریف کے عدالت سے جانے کے بعد سماعت کچھ دیر جاری رہی، جس کے دوران ان کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ عبدالحنان پر جرح کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات کے درست ہونے کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔ گواہ نے کہا کہ کسی بھی کمپنی کے آفیسر یا لینڈ رجسٹری کے آفیسر نے دستاویزات کی تصدیق نہیں کی۔ گواہ عبدالحنان پر جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گواہ عبدالحنان نے گزشتہ سماعت پر 1500 صفحات پر مشتمل دستاویزات عدالت میں پیش کی تھیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com