We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

نواز شریف پر حملہ ملزمان کا انفرادی فعل ہے، جامعہ نعیمیہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، راغب نعیمی

نواز شریف پر حملہ ملزمان کا انفرادی فعل ہے، جامعہ نعیمیہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، راغب نعیمی

لاہور(یو این این) ناظم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری سے کسی طور عہدہ براء4 نہیں ہوں گے، عقیدہ ختم نبوت کیدفاع کی ذمہ داری ارکان پارلیمنٹ کی بھی ہے، وہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک ہے، اختلاف رائے کا حق سب کو ہے لیکن ایسے اقدامات قابل مذمت ہیں۔ راغب نعیمی نے کہا کہ نواز شریف اور اْن کی فیملی سے ہمارے تعلقات 70 سال سے زائد عرصے پر محیط ہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے تعلقات خراب کر لے گا تو یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے ہمارے مہمان کیساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سکیورٹی اداروں سے کہا کہ جو بھی ملزمان ہیں، یہ ان کا انفرادی عمل ہے، جامعہ نعیمیہ کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی ادارے ملزمان سے مکمل تفتیش کریں اور اس بات کا پتہ چلایا جائے کہ ان ملزمان کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کون ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ کے علماء4 میں کوئی اختلافات نہیں، تمام علماء4 اور طلباء4 متفق تھے کہ تقریب میں میاں نواز شریف کو ہی دعوت دی جائے، اس لئے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ یہ سوال کہ ملزمان جامعہ نعیمیہ کے طلباء4 تھے کے جواب میں راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ جامعہ نعیمیہ کے طلباء4 ہیں یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، جامعہ میں سینکڑوں طلباء4 زیرتعلیم ہیں، اس لئے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کی یہ تقریبات حسب معمول اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی اور جامعہ نعیمیہ میں ہونیوالا کانووکیشن بھی آج ہی منعقد کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com